کراچی(کامرس ڈیسک) ممبر کسٹم زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بہت جلدڈی آئی آر نظام اور اس کے بین الاقوامی نظام پر کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ بہت جلد اس نظام کے تحت پاکستان برآمدات اور درآمدات کنندگان کو بہت فائدہ ہو گا اور درآمدکنندگان کی سہولت کیلئے کسٹم ایگزامینیشن کے عمل کا خاتمے سے تاجروں کو سہولت پہنچے گی ملک کے صنعت کاروں کے پیداواری اخراجات میں 30 سے 40 فیصد میں کمی آجائے گی۔ وہ پیر کی شام وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ ملکی درآمدادی ڈیوٹی کم سے کم رکھی جائے جس سے اسمگلنگ اور دوسرے غیر قانونی کاموں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت چائینز سرمایہ کاروں کو کسٹم ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں دی گئی۔ جہاں تک فری زون میں فری ڈیوڈیز امپورٹ کا مسئلہ ہے تو اس سلسلے میں ملکی اور چائنیز درآمد کنندگان کو یکساں سہولت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ سی پیک کے تحت چائنیز درآمد کنندگان کو کوئی خاص سہولت دی جا رہی ہے اگر ایسا ہوا تو پاکستانی درآمد کنندگان کو بھی سہولت دی جائے گی۔اس موقع پر آل پاکستان کسٹم ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین محمد ارشد جمال نے اپنے خطاب میں تاجر برادری کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم آکشن کو صاف و شفاف بنانے کیلئے حکومتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ برآمد کنندگان کو نقصان سے بچایا جاسکے اور مافیا کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر وفاق ایوان ہائے پاکستان کے سینئر نائب صدر محمد ناصر نائب صدر عبدالوحید، نائب صدر زاہد سعید ، چیئرمین ایپکا محمد قمرعالم، چیئرمین ایپکا سپریم کونسل محمد ارشد جمال ، چیف ایگزیکٹو بلال ایسوسی ایٹس شاہدانصاری نے بھی خطاب کیا۔
کسٹم ایگزامینیشن کے عمل کا خاتمہ تاجر برادری کا خیرمقدم
Aug 08, 2018