جدیدتحقیق سے ہی ملک میں زرعی انقلاب برپا کیا جا سکتاہے،سردار تنویر الیاس

Aug 08, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) نگران صوبائی وزیر زراعت،خوراک،پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ پنجاب سردار تنویر الیاس نے پارب بورڈ کے 40 ویں اجلاس کی صدارت کی۔سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر پارب بورڈ ڈاکٹر نورالسلام چیف ایگزیکٹو پارب نے پچھلے ترقیاتی جاری منصوبوںپر روشنی ڈالی اس ضمن میں صوبائی وزیر زراعت کو سالانہ رپورٹ برائے2017-18 پیش کی گئی جس میں جاری منصوبہ جات اور ان کے فنڈز کے متعلقہ معاملات پر روشنی ڈالی گئی ۔صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر مختلف ریسرچ کے منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ملکی زراعت کا مستقبل تحقیق سے وابستہ ہے اور جدیدتحقیق سے ہی زرعی انقلاب لایا جا سکتاہے۔انہوں نے اس موقع پر زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ جاری موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق فصلوں کی نئی اقسام دریافت کریںبالخصوص ایسی اقسام جو زیادہ گرمی اور سردی کو برداشت کرسکیں اور زیادہ پیداوار دے سکیں۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے پارب بورڈ کے معاملات کو احسن انداز میں چلانے پر چیف ایگزیکٹو (پارب) کی خدمات کو سراہا اور محتلف زرعی پر اجیکٹس کے بارے تفصیلی بریفنگ لی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ زرعی منصوبہ جات پر وہ خود بھی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان منصوبہ جات کی بروقت تکمیل سے ہی کسان کی خدمت ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں