اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہفاروق حیدر حکومت کا جانا طے ہے وقت کا تعین باقی ہے،پیپلزپارٹی کو دیوارسے لگانے والوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ،، پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے آزاد کشمیر کے بدلتے سیاسی حالات میں پیپلز پارٹی کا کردار دیکھ لیں گے، پاکستان میں پیپلز پارٹی ایک سیاسی حقیقت ہے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کودیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کوششیںکامیاب نہیں ہوسکی ۔ آزاد کشمیر میں حکمران جماعت جس کودھاندلی کے ذریعے دو تہائی اکثریت دلوائی گئی اب اپنے ہی بوجھ تلے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے ۔ پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے آزاد کشمیر کے بدلتے سیاسی حالات میں پیپلز پارٹی کا کردار دیکھ لیں گے ،فاروق حیدر حکومت کا جانا طے ہے وقت کا تعین باقی ہے ،13آئینی ترامیم کے بعد آزاد خطہ کی عوام پر ناجائز ٹیکسز نافذ کر دیئے گئے ،موبائل اور انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے پر 20فیصد ٹیکس کا فوری خاتمہ کیا جائے ،پورے پاکستان میں یہ ٹیکس ختم کیے گئے لیکن آزاد کشمیر میں ان ٹیکسز کا نفاذ عوام دشمنی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاںچڑہوئی کے نواحی گائوں بلیری میں چودھری پرویز کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اپوزیشن لیڈر چودھری یٰسین نے دولیاہ جٹاں ، ترچھا ، بلیری ، ناڑہ کوٹ ، سنگالسمیت حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،مختلف فاتحہ خوانیوں کے علاوہ لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی اور ان کے مسائل بھی سنے دریں اثنا اپوزیشن لیڈر نے باڑہ چڑھوئی میں چوہدری اختر کے بیٹوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ چوہدری پرویز آف بلیری ، چوہدری شوکت ، عمران کریم چوہدری ، ڈاکٹر شوکت ، ماسٹر مجیب ،ناصر شفیق ، ٹھیکدار محمد ضمیر ، قاری اکبر اور دیگر بھی ہمراہ تھے ،چودھری محمد یٰسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت پاکستان روایتی طریقہ کار کے بجائے کشمیر کمیٹیوں کو فعال کر کے تمام ممالک کے سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرے ۔ جہاں مسئلہ کشمیر سے مکمل آگاہی رکھنے والے افراد کو ذمہ داریاں دے ۔ تاکہ وہ اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرسکیں ،اس سلسلہ میں بیس کیمپ میں قائم آزاد حکومت بھی اقتدار انجوائے کرنے کے بجائے اپنا کردار ادا کرے تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے یک نکاتی ایجنڈا اپنا کر اس پر کام کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی متحد و منظم ہے ،بدلتے سیاسی حالات میں پیپلز پارٹی کا واضح کردار ہوگاآزاد کشمیر میں نااہل حکومت کا جانا طے ہوگیا وقت کا تعین کرنا باقی ہے ،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کودیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کوششیںکامیاب نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پانچ سالہ دور میں سیاسی انتقام کا لفظ ختم کردیا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے دو سالوں میں جو سیاسی انتقامی کارروائیاں کی ہیں اسکے حساب کا وقت آگیا دھاندلی کے ذریعے قائم ہونے والی مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے ہی بوجھ تلے خود دفن ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں ذمہ دار ،سنجیدہ اور بردباری کی سیاست کو فروغ دے کر ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی قیام پاکستان کی مقاصد کی امین ہے۔
فاروق حیدر حکومت کا جاناطے ہے، وقت کا تعین باقی ہے، چودھری یاسین
Aug 08, 2018