اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شالیمار پولیس نے ثمینہ کنول اغو اء اور اس کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار کر لیاتفصیلا ت کے مطا بق مورخہ16-12-2017کومسما ۃ رانی بی بی سکنہ علی پور اسلام آ باد نے پولیس کو درخواست دی کہ مدعیہ کی بیٹی مسماۃثمینہ کنول کو ملزمان نے اغو اء کر لیا جس کا پولیس نے اس وقوعہ سے متعلق مقدمہ نمبر 342/17مور خہ16-12-2017بجر م 396-A/34درج کرکے تفتیش کی ایس پی صدر ذیشان حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھا نہ شالیمار انسپکٹر خا لد اعوان پر مشتمل ٹیم بنائی جس نے ٹیکنکل طر یقہ سے تفتیش کے دوران ملزم عا طف بھٹی سکنہ سر گو دھا کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بتا یا کہ اس نے22ستمبر 2017کو مسما ۃ ثمینہ کنول کو موبا ئل فون پر کا ل کر کے بلا یا اوربعد میں اغو اء کر لیا ، مسما ۃ ثمینہ کنول ملزم کو شادی کر نے کا کہہ رہ تھی جس پر ملزم اپنے دیگر ساتھیو ں کے ساتھ مل کر ثمینہ کنو ل کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا اور مقتولہ کی نعش سر گو دھا کی تحصیل سلا نو الی کی حد ود میں دفن کر دی ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمین کی اس اچھی کا رکر دگی کوسرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے ۔