راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس میں ملزمان کے وکیل کی مزید بحث کے بعد سماعت آج 8 اگست تک ملتوی کردی ۔منگل کو عدالت نے ملزمان تاجی کھوکھر وغیرہ کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ کے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت شروع کی تو ملزمان کی طرف سے وکیل صفائی زاہد بخاری نے بحث کا دوبارہ آغاز کیا اور اپنے طویل دلائل پیش کئے۔ کیس کی سماعت شام تک جاری رہی جس کے بعد مزید کاروائی کیلئے اسے آج تک ملتوی کردیا گیا۔