لاہور(خبر نگار)پی آئی اے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئروں نے قومی ائر لائن کے طیارہ ائر بس اے 320 کا نیا کیبن انٹیرئیر تیار کرکے لاکھوں ڈالرز کی بچت کرلی ہے اس کے ساتھ ساتھ طیارے کو نیا رنگ و روغن بھی کر دیا گیاہے۔ انجینئرز نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دس لاکھ امریکی ڈالر کی بچت ممکن بنائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس اس وقت 11اے 320ائیر بس ہیں۔پی آئی اے کا انجئیرنگ سیکشن اپنی قابلیت کی وجہ سے سعودی ائیر۔ عمان ائیر۔ گلف ائیر لائن کو انجئیر نگ کی سہولیات فراہم کر تا ہے۔
پی آئی اے انجینئروں نے طیارہ ائر بس اے 320 کا نیا کیبن تیار کرکے لاکھوں ڈالرز کی بچت کرلی
Aug 08, 2018