کوئٹہ، پشین، بنوں (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز+ صباح نیوز) تمپ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا دریں اثناء بنوں میں پرائمری سکول کو بم سے اُڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا گزشتہ روز مقامی افراد کا گورنمنٹ پرائمری سکول رقیب بھرت کی دیوار کے ساتھ رکھا گیا مشکوک پلاسٹک لفافہ پڑا نظر آیا جس پر اُنہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر منڈان پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج قسمت خان کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر انتہائی حکمت عملی سے لفافہ اپنے تحویل میں لیا اور اس میں نامعلوم شرپسندوں کی طرف سے نصب دستی بم ، تاریں اور بال بیرنگ برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ۔ دوسری طرف بلوچستان کے علاقے پشین کی تحصیل خانوزئی پشین میں نامعلوم ملزمان نے لڑکیوں کے دو اسکولوں کو آگ لگا دی سیکرٹری تعلیم بلوچستان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی سکول میں آگ لگنے کا واقعہ چھٹی کے بعد پیش آیا اور کسی جانی نقصان کی بھی تاحال کوئی اطلاع نہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی نے اسکول میں آگ لگنے کے واقعے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی کلاس روم میں موجود دستاویزات میں آگ لگنے سے فرنیچر اور دیگر سامان متاثر ہوئے ہیں اس ضمن میں متعلقہ لیویز انکوائری کر رہی ہے۔