اسلام آباد (آن لائن) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کا بنک اکاؤنٹ کھل گیا۔ خواجہ سرا منظور نے ایک ہزار روپے سے اپنا بنک اکاؤنٹ کھولا۔ ترجمان فرسٹ وومن بینک کے مطابق منظور نامی خواجہ سرا کا اکاؤنٹ بینک کی ملتان برانچ میں کھولا گیا۔ خواجہ سرا منظور نے ’زندگی آسان‘ اکاؤنٹ کھولا ہے جبکہ فرسٹ وومن بینک کی مزید برانچیں بھی خواہش مند خواجہ سراؤں کے اکاؤنٹ کھولیں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ سرا منظور نے کہا کہ ہم لوگوں کا اپنے پیسے حفاظت سے رکھنا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا، ہم اپنی جمع پونجی گنوا چکے ہیں، اپنے ساتھ رقم رکھنا ممکن نہیں ہوتا اور ہم اپنے پیسے اپنی کوٹھری میں چھوڑنے پر مجبور تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے فرسٹ وومن بینک آکر بات کی تو یہ انہوں نے کرم کیا اور مجھے اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دی۔ میں پیسے جمع کرنے کے لیے اب یہ اکاونٹ استعمال کروں گی۔