زینب کے قاتل عمران کو کائنات کیس میں 3 بار عمر قید، 25 لاکھ جرمانہ

Aug 08, 2018

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کے خلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے کائنات کیس میں مجرم عمران علی کو تین بار عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جسٹس سجاد احمد نے مجرم عمران علی کو 23 سال قید، 25 لاکھ جرمانہ اور 20 لاکھ 55 ہزار دیت ادا کرنے کا حکم سنایا۔ مجرم عمران علی کے خلاف زینب قتل سمیت سات بچیوں کے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت اب تک مختلف کیسز میں مجرم عمران علی کو 21 بار سزائے موت سنا چکی ہے۔

مزیدخبریں