اسلام آباد (آئی این پی) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کا عمران خان کی کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن ان کے حلف اٹھانے میں رکاوٹ نہیں ہے، عمران خان حلف اٹھا سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے این اے 106اور این اے 249کے نوٹیفیکیشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب کہا الیکشن کمشن کو ان حلقوں کے بارے میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی نہیں ملی ہو گی، ممکن ہے کہ فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد الیکشن کمشن ان حلقوں کے نوٹیفکیشن بھی معطل کر دے، الیکشن کمشن کے لئے ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا لازمی ہے۔
عمران کی کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن حلف اٹھانے میں رکاوٹ نہیں، کنور دلشاد
Aug 08, 2018