جہلم (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر خاوند نے بیوی کو دریا میں ڈبکیاں دے کر قتل کردیا، نعیم بیوی کو دو بچیوں سمیت میکے چھوڑنے جا رہا تھا راستے میں دونوں کا جھگڑا ہوگیا تھا، ملزم نے اقصیٰ کو تھانہ چوٹالہ کی حدود شاہ کمیر کے قریب دریا میں ڈبکیاں دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنڈی سید پور کا رہائشی نعیم اپنی بیوی اقصیٰ اور دو بچیوں کو میکے کھیوڑہ جانے کے لیے گھر سے نکلا موٹرسائیکل چوٹالہ کی طرف موڑ لیا راستے میں دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا نعیم نے شاہ کمیر کے قریب دریائے جہلم کے کنارے سڑک پر موٹرسائیکل کھڑی کر کے اقصیٰ کو پانی میں ڈبکیاں دینا شروع کردی جس کے نتیجہ میں اقصیٰ موقع پر جابحق ہوگئی، پولیس اطلاع پر پہنچی تو ملزم لاش کے قریب ہی موجود تھا پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کردیا ہے اقصیٰ کی والدہ کے مطابق نعیم اور اس کا والد پہلے بھی اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس کی درخواست بھی پولیس کے پاس موجود ہے۔ پولیس نے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔