ایران پرنئی اقتصادی پابندیوں کا اطلاق ، ٹرمپ نے دستخط کردیئے

واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ نے ایران پر ایک بار پھر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں ،ٹرمپ نے اقرار نامے پر دستخط کر دئیے،امریکہ ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کیلئے تیار ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران پر ایک بار پھر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں جن کا مقصد ایران کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے پہلے مرحلے پر مبنی قرار نامے پر صدر ٹرمپ نے دستخط کر دئیے ہیں۔ایران پر پابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی حکومت پر معاشی دبا ئوبرقرار رکھیں گے جس کا مقصد ایرانی حکومت سے ایک نیا اور مؤثر جوہری معاہدہ کرنا ہے۔پابندیوں کا پہلا مرحلہ منگل سے شروع ہوگیا ہے جبکہ پابندیوں کا دوسرا مرحلہ پانچ نومبر سے شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن