لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن، پیک سپورٹس پاکستان اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے اشتراک سے نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں بین الاقوامی کوچز کی زیر نگرانی کوچنگ کیمپ شروع ہو گیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کیمپ کے لیے تین روزہ ٹرائلز کے بعد 200 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا جنہیں گذشتہ روز سپین سے آئے فیبا کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی مختلف سیشنز میں تربیت دی گئی۔ کوچنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر کا کہنا تھا کہ ہم فیبا کے مشکور ہیں جنہوں نے کوالیفائیڈ کوچز کو پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے بھجوایا۔ ہم پیک پاکستان سپورٹس کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کوچنگ کورس کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر پیک سپورٹس پاکستان کے ابوبکر سلیم کا کہنا تھا کہ باسکٹ بال کا کھیل ملک میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ساتھ ملکر اس کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔
باسکٹ بال‘ بین الاقوامی کوچز کی زیر نگرانی کوچنگ کیمپ شروع
Aug 08, 2018