بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی افیئر سکینڈل پر فلم بنے گی

Aug 08, 2019

نیو یارک(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے سیاسی رومانوی سکینڈل پر امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی نے فلم بنانے کا اعلان کردیا۔ بل کلنٹن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی سے معاشقے پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کو آئندہ برس امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کیا جائے گا۔ اگرچہ مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے معاشقے کا سکینڈل 22 سال پرانا ہے، تاہم اب بھی ان کا افیئر سکینڈل عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔

مزیدخبریں