راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں شدید بارش کے دوران برساتی نالے کے کنارے بنے گھر کی بیسمنٹ پانی میں بہہ گئی جس سے ماں بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈھوک چوہدریاں میں سات سالہ بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا جس کی نعش اڈیالہ گائوں کے قریب سواں سے ریسکو1122 نے برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق نھامرہ مورگاہ میں برساتی نالے کے کنارے بنے گھر کی بیسمنٹ تیز رفتار پانی میں بہہ گئی جس سے عمارت زمین بوس ہوگئی اور گھر کے افراد پانی میں بہنے کے ساتھ ساتھ ملبے تلے دب گئے 35 سالہ خاتون مائی مسرت زوجہ ریاض اور 9 سالہ بچہ ظہیر ولد ریاض کی نعشیں نکال لی گئیں جنہیں بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 18 سالہ نبیلہ دختر ریاض ، 34 سالہ دلشاد بی بی 21 سالہ عنائت ، 17 سالہ لیاقت ، 13 سالہ زین ، 12 سالہ غضنفر ، افتخار ، 55 سالہ ریاض کوبازیاب کرلیا گیاجبکہ دس سالہ وہاب لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے ادھر بارش کے دوران ڈھوک چوہدریاں میں قبرستان والی گلی میں سات سالہ بچہ علی ولد غلام عباس برساتی نالے کے تیز پانی میں بہہ گیا جس کی نعش اڈیالہ گائوں کے قریب سواں نالے سے ریسکیو1122 نے نکال لی ۔
راولپنڈی میں شدید بارش ،گھر کی بیسمنٹ پانی میں بہہ گئی ،ماں بچہ جاں بحق
Aug 08, 2019