آزاد کشمیر کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اظہار اطمینان

مظفرآباد (اے این این) وزیراعظم آزادجموںکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی زیر صدارت آزادکشمیر کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا کشمیر کے معاملے پر متفقہ موقف اپنانے کا فیصلہ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کے حالات کی وجہ سے سیاسی معاملات کو التوا میں رکھ کر یکجان ہو کر پیغام دیا جائیگا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس قومی سلامتی کمیٹی کور کمانڈرز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بطور کارکن ساری سیاسی قیادت کے پیچھے چلنے کو تیار ہوں آئیں سب ملکر بات کریں، آزادکشمیر میں موجودہ صورتحال میں کوئی سیاسی تفریق نہیں، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی آئینی ترامیم سے بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری عوام کی تحریک سرد نہیں پڑے گی۔ بھارت کی طرف سے اپنے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے اس کے کشمیر کے حوالے سے پاکستان سے باہمی معاہدے بھی ختم ہو گئے ، کشمیر یوںکے پاس پاکستان کی شکل میں ایک مضبوط اورہمدود وکیل موجود ہے جو اپنی تمام تر مشکلات کے باوجود کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔ کشمیر کے مسئلے پر سیاست نہیں کرینگے تمام قیادت کا شکرگزار ہوں 9 اگست کو اے پی سی میں ملکر فیصلے کرینگے کہ آگے کس طرح بڑھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...