خورشید شاہ کے اثاثوں کی مالیت 500 ارب روپے: نیب کا دعویٰ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ کے اثاثوں کی مالیت پانچ سو ارب روپے ہے، نیب نے ان کے اکاؤنٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب خورشید شاہ کے اکائونٹس سے بے نامی جائیدادوں‘ بدعنوانی سے بنائے گئے اثاثوں کے ساتھ ساتھ فرنٹ مین کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اور اہلخانہ کے کراچی، سکھر اور دیگر علاقوں میں ایک سو پانچ بینک اکاؤنٹس ہیں، خورشید شاہ نے اپنے فرنٹ مین پہلاج مل کے نام پر تراسی جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔ جائیدادیں سکھر، روہڑی، کراچی اور دیگر علاقوں میں بنا ئی گئی ہیں۔ پہلاج رائے گلیمر بینگلو، جونیجو فلور مل، مکیش فلور مل اور دیگر جائیدادیں بنائیں، مبینہ فرنٹ مین پہلاج نے2015 سے قبل کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ نیب دستاویز میں بتایا گیا خورشید شاہ کامبینہ فرنٹ پہلاج معمولی دکان چلاتا تھا ، فرنٹ مین لڈومل کے نام پر11 اور آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10 جائیدادیں ہیں۔ دستاویز کے مطابق خورشید شاہ نے اعجاز پل کے نام پرسکھر اور روہڑی میں 2 جائیدادیں بنائیں، مبینہ فرنٹ مین کے لیے کارڈیو اسپتال سے متصل ڈیڑھ ایکڑ نرسری الاٹ کرائی۔ نیب کے مطابق خورشید شاہ کی بے نامی جائیدادوں میں عمر جان نامی شخص کا بھی اہم کردار ہے۔ پی پی رہنما کے زیر استعمال بم پروف گاڑی عمرجان کے نام پررجسٹرڈ ہے جبکہ اسلام آباد میں خورشید شاہ کا زیر استعمال گھر بھی عمر جان کے نام پر ہے اس طرح سکھر اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبے عمر جان کی کمپنی کو دلوائے گئے۔ دریں اثناء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تمام اعتراضات غلط اور بے بنیاد ہیں اگر یہ ثابت ہو جائیں تو وہ سیاست سے کنارا کشی اختیار کرلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...