جسٹس فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس چیلنج کر دیا‘ اٹارنی جنرل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب الجواب جمع کرا دیا

Aug 08, 2019

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو چیلنج کر دیا۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے رجسٹرار آفس میں صدارتی ریفرنس کو آرٹیکل 184 تھری کے تحت چیلنج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے معاون وکیل کے ساتھ خود رجسٹرار آفس میں آئے، آئینی درخواست جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خود دائر کی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست تین سو سے زائدصفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس میں اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرا دیا ہے۔ جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دو ذہنی کیفیات کا حامل شخص قرار دیا گیا ہے جو کہ خود کو لیجنڈ سمجھتا ہے۔

مزیدخبریں