روایتی کو کمیونٹی پولیسنگ میں تبدیل کیا جا رہا ہے:اشفاق خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور پولیس کی کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ نے ماہِ جولائی کے دوران مجموعی طور پرشہریوں کو4334کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔شہریوں کی سہولت کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر7خدمت سینٹرز کام کر رہے ہیں۔شہری اپنے علاقہ کے قریب ترین سینٹر میں جا کر کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ روایتی پولیسنگ کو کمیونٹی پولیسنگ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔لاہور پولیس جرائم کی مجرموں کی سرکوبی کے ساتھ پولیس عوام دوست ماحول بنانے کے لئے کوشاں ہے جس کو ممکن بنانے کے لئے شہریوں کو مختلف شعبوں میں خدمات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ خدمت مراکز کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر ، ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، ایف آئی آرز کی نقول سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...