کراچی (نوائے وقت نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر وکلا کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد ہونے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور ملزم بشارت مرزا کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے 2018 سے ملزمان کی درخواست زیر سماعت ہے لگتا ہے وکلا کو کیس چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم اور دیگر نے احتساب عدالت سے کیس میں بریت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ڈاکٹرعاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
Aug 08, 2019