پی آئی اے بیڑے میں نئے بوئنگ 777اور ائیر بیس 320طیارے شامل کرنے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے اپنے بیڑے میں نئے طیارے شامل کرلیے، سی ای او کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل17اگست سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کے بزنس پلان اور دیگر امور زیر بحث آئے، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیارے کی شمولیت کے حوالے سے منظوری دی گئی۔فیصلے کے مطابق بیڑے میں بوئنگ 777اور ائیر بیس 320طیارے شامل کئے جائیں گے، اجلاس میں پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کی کامیابی پر بورڈ ممبران نے سراہا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے عازمین حج کو بر وقت سعودی عرب پہنچا کر قومی فریضہ ادا کیا ہے، پی آئی اے نے پچھلے سال کی نسبت 25فیصد سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا۔اس موقع پر پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی، سی ای او نے بورڈ آف ڈائریکٹر کو بریفنگ میں بتایا کہ حجاج کرام کی وطن واپسی 17اگست سے شروع ہوگی،جو کہ چار ستمبر تک جاری رہیں گی، پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن