سعودی عرب کی مقبوضہ جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال پرگہری تشویش

سعودی عرب نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اپنے اس موقف کااعادہ کیاہے کہ یہ تنازعہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق پُرامن اندازمیں حل کیاجاناچاہیے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہاکہ وہ بھارت کی جانب سے آئین کی دفعہ تین سوستر کی منسوخی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں جوجموں وکشمیر کی خودمختاری کی ضمانت فراہم کرتاہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے دونوں ملکوں پرزوردیاکہ وہ خطے کے عوام کے مفادات کومدنظررکھتے ہوئے علاقے میں امن واستحکام برقراررکھیں۔

ای پیپر دی نیشن