سکیورٹی پر اطمینان‘ سری لنکا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان میں 11 سال بعد بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں۔ سندھ پولیس انسپکٹر جنرل کے آفس میں سکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں سری لنکن حکام نے بھی شرکت کی۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی اکتوبر میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ یہ دورہ کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا گیارہ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔سری لنکا کی ٹیم کی آمد کے بعد پاکستان میں گیارہ سال بعد بین الاقومی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگی۔سکیورٹی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ سندھ سمیت دیگر قانون نافد کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق سری لنکن حکام نے کراچی کی سکیورٹی کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکام نے کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔سری لنکن حکام سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کے روز لاہور کا دورہ کرے گی۔ سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے کہا کہ یکم اکتوبر کو پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔موہن ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں، جو بریفنگ دی گئی اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ سینئر افسران کیساتھ آئے، 2009 حملے کے بعد کھلاڑیوں سمیت ہماری قوم کو بہت سے تحفظات تھے تاہم انہیں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں آئے تھے۔ سی پی او میں جو بریفنگ دی گئی وہ قابل تعریف ہیں، واپس سری لنکا جاکر رپورٹ مرتب کرینگے اور پی سی بی کو آگاہ کرینگے۔ 4 رکنی وفد آج لاہور میں مصروف دن گذارے گا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق سری لنکا کا سکیورٹی وفد صبح کے وقت سیف سٹی آفس دورہ کریگا جس کے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کریگا۔ دورہ قذافی سٹیڈیم کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان میڈیا بریفنگ دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...