قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کر نے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کر نے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے اس بات کا عندیہ دیا کہ پاکستان ٹیم کے لیے ایک اچھا کوالیفائیڈ کوچ لایا جائے گا جسے 2024ء کے اولمپکس کا ٹاسک دیا جائے گا۔ خواجہ جنید کو دو ٹورنامنٹس کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جن میں اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے علاوہ سیف گیمز شامل ہیں۔ جب سے فیڈریشن کا چارج سنبھالا ہے اس بات کا افسوس ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطہ منقطع ہو چکا ہے، کسی ملک کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...