ملک کو قائد اعظم کی امنگوں کے مطابق بنائیں گے:مہنازرفیع

Aug 08, 2019

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقاف، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان کے 72 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات جشنِ آزادی کے حوالے سے ’’میں نے پاکستان بنتے دیکھا‘‘ کے موضوع پر ایک مکالماتی نشست ہوئی جس میں ڈاکٹر صغرا صدف نے ممتاز سیاستدان سابقہ ایم این اے اور دانشور محترمہ مہناز رفیع سے مکالمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اگر مولانا ابوالکلام آزاد زندہ ہوتے تو پاکستان کی مخالفت کرنے پر افسوس کرتے ۔

مزیدخبریں