اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم ،قابض افواج کی تعداد میں آئے روز اضافہ اور وادی کا سٹیٹس تبدیل کرنے کے لیے بھارتی آئین میں تبدیلی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے دل سے جذبہ حریت کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے، خطے میں امن اور ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل وقت کی ضرورت ہے تاہم بھارتی ہٹ دھرمی نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررکھاہے، تعلیمی اداروں میں بھارتی ہٹ دھرمی اور کشمیریوں سے پاکستانی قوم کے رشتے کے بارے میں نئی نسل کو آگاہی کا سلسلہ تیز کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران یوم آزادی کے حوالے ایسوسی ایشن کے تحت تعلیمی اداروں میں تقریبات کے انعقاد کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بھارتی ہٹ دھرمی نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررکھاہے،ملک ابرار
Aug 08, 2019