لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہورکاکالے شیشوں اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔مہم میں ایک لاکھ 68 ہزار 511 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔محکمہ ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پرایک لاکھ 42 ہزار 738 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔کالے شیشوں والی 95 ہزار 617 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔بغیرغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 14 ہزار 817 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری جبکہ ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 3628 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 3047 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔
کالے شیشوں اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس والی ایک لاکھ 68ہزار وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری
Aug 08, 2020