کابل+قندوز(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں ہونیوالی جھڑپوں کے نتیجے میں 4 عسکریت پسند ہلاک اور 3 باغیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ضلعی گورنر کے نائب قدرت اللہ صافی نے گزشتہ روز بتایا کہ تقریباً دوپہر کے وقت ضلع خان آباد کے علاقہ آرجل میں اس وقت لڑائی شروع ہوئی جب طالبان نے ایک سکیورٹی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور حکومت نواز ملیشیا نے فائرنگ کر کے 4 باغیوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ حکام نے مزید کہا کہ 3 طالبان اور 2 حکومت نواز ملیشیا جنگجو سمیت 5 زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان نے اس حملہ کی کوشش پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
افغانستان:سکیورٹی فورسزکی چوکی پر حملہ،جھڑپ،4طالبان ہلاک
Aug 08, 2020