راستے کی بندش ،رہبرکالونی کے متاثرہ مکین سڑکوں پرآگئے

Aug 08, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت )ایچ ایم سی مارکیٹ سے رہبرکالونی اورجڑواںآبادیوںکے عوام راستے کی بندش کا معاملہ،رہبرکالونی کے متاثرہ مکین سڑکوں پر آ گئے ،چا ئنا چو ک ٹیکسلامیںایچ ایم سی انتظامیہ کے اقدامات کے خلا ف مردوخواتین کادھرنا،ہری پورحطار،ٹیکسلاروڈبلاک کر د ی،ٹریفک جام اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں ،مسافر شدت کی گرمی میں خوارہوتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ایچ ایم سی انتظامیہ کی جانب سے رہبرکالونی کے راستے کی بند ش کامعاملہ بالآخرسڑک پرآگیا،رہبرکالونی کے مکینوں کی کثیرتعدادجن میں خواتین بھی شامل تھیں گذشتہ روزصبح دس بجے چائناچوک جمع ہوگئے جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاُٹھارکھے تھے جن پر ایچ ایم سی انتطامیہ کے خلا ف نعرے درج تھے ۔مظاہرین پہلے ایچ ایم سی چا ئنا چو ک کے گیٹ پرگئے اورسیکورٹی اہلکاروں سے رہبرکالونی کاراستہ کھولنے کامطالبہ کیا او را نکا ر پر ٹیکسلا سے حطار ہری پور جانے والی شاہرہ بلاک کردی ۔ ر ہبر کالونی کے مکینو ں نے میڈیاکے نمائندگان کوبتایاکہ ایچ ایم سی انتظامیہ نے کوروناوائرس اورلاک ڈائون کی آڑ میں ہمارابرسوں پر اناراستہ جوکہ قانونی بھی ہے اس کوبندکردیااوراب انتظا میہ راستہ کھولنے سے انکاری ہے ۔مظاہرین سارادن شد ید گرمی کے باوجودسڑک پردھرنادیئے بیٹھے رہے اوردونوں اطراف کی ٹریفک بھی جام ہوکررہ گئی جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پر یشا نی کاسامنا کرناپڑا۔ذرائع کے مطابق شام کو مظاہرین اور انتظامیہ کے مابین گفت و شنیدہوئی جس کے بعد مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے۔

مزیدخبریں