ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق چیئرمین بلد یہ ٹیکسلاحاجی سید محمود حسین شاہ کی رہائش گاہ پرمحرم الحرام کے دوران مجالس عزاء اورمختلف جلوسوںکے انعقادکے موقع پرباہمی رواداری کے جذبہ کے تحت مکمل امن وامان کی صورتحال برقرار،رکھنے کے حوا لے سے مختلف مکاتب فکرسے متعلق متعد دجید شخصیا ت کے مشترکہ اجلاس میںمتفقہ طورپرپالیسی طے کر لی گئی،متذکرہ اہم ترین اجلاس میںیونین کونسل مو ہڑہ شاہ ولی شاہ بشمول ایچ ایم سی ماڈل ٹاو ن ،ا نتظار ٹاون ،محلہ مکراں،ایوب شاہ روڈ،محلہ زیارت مشہد ی ، محلہ دکھن ، اور جڑواں آبادیوں میں موجود مساجد کے آئمہ وخطباء اورامام بارگاہوںکے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ محرم الحرام امن کمیـٹی کے صد ر سید زاہد حسین شاہ،اورڈی ایس پی ٹیکسلاواہ سرکل طاہرکاظمی نے بھی خصوصی شرکت کی،متذکرہ اجلاس میںانجمن امامیہ وماتمی مولودکمیٹی کے چیئرمین سید نثار حسین شاہ شہال بھی موجودتھے،چیئرمین سیدمحمودحسین شاہ کے مطابق اہلسنت والجماعت کی طرف سے اقبال فار و قی نے نمائندگی کی،اورمحرم الحرام کے دوران منظور شدہ روٹس اورمقررہ مجالس عزاء کے انعقادکے او قا ت کارکے دوران اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کر انے کے حوالے سے اپنی خصوصی سفارشات پیش کیں،اس اجلاس میں صدر سید زاہد حسین شاہ او ر جعفرنقوی نے بھی خطاب کیا،اس موقع پرسابق چیئر مین بلدیہ سید محمودحسین شاہ کی سربراہی اورقیادت پر متفقہ اعتماد کا اظہار کیا گیا، ا ور انکی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا،ڈی ایس پی کی موجودگی میں شرکاء اجلاس نے حکومتی طے شدہ ایس او پیز، پر مکمل عمل درآمدکی یقین دہانی کرائی گئی۔
حاجی محمود حسین شاہ کی رہائش گاہ پرمحرم کی مجالس عزاء اورمختلف جلوسوں کا انعقاد
Aug 08, 2020