اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گذشتہ روز پیٹریاٹک ایسوی ایشن آف پرائیوٹ اسکولز (پاکستان) کا کشمیر کے حوالے سے اجلاس پیپس سیکریٹیریٹ میں منعقد ہوا جس کشمیر کاز کو بطورِ ایجوکیشن رائج کرنے کے حوالے سے متفقہ طور پر تمام عہدیداروں نے رضامندی کا اظہارکیا اور کشمیر کاز کو ہر فورم پر انسانیت کی بنیادوں پر اٹھانے کا عزم کیا گیا۔ آج کے اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے کے حوالے سے فیصلے کیئے گئے۔ متفقہ طور پر مسز فوزیہ امجد پیٹریاٹک ایسوی ایشن آف پرائیوٹ اسکولز (پاکستان) کی مرکزی اسپوک پرسن نامزد کی گئیں۔ اپنے پہلے پالیسی بیان میں مسز فوزیہ امجد نے پیٹریاٹک ایسوی ایشن آف پرائیوٹ اسکولز (پاکستان) کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کے بہت جلد مرکزی کمیٹی مسجد میں حلف برداری کے بعد باقاعدہ کام آغاز کردے گی جس کا دائرہ کار پورے پاکستان میں ہوگا۔
پیٹریاٹک ایسوی ایشن آف پرائیوٹ اسکولز کا اجلاس
Aug 08, 2020