ڈیوٹی کمی کے بعد ٹیرف ریشنلائزیشن کیلئے 30سال کا روڈ میپ تیار:مشیر تجارت

فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت مسٹر عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ بجٹ میں ڈیوٹیاں کم کرنے کے بعد ٹیرف ریشنلائزیشن کیلئے 30سال کا جامع روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں ٹیکسٹائل سیکٹرکے بارے میں خصوصی میٹنگ سوموار کو ہوگی۔ یہ بات انہوں نے زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صنعت و تجارت کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے زمینی حقائق کے مطابق دورس پالیسیاں زیر غور ہیں اور ٹیرف ریشنلائزیشن کے حوالے سے ہر سیکٹر کیلئے الگ الگ پالیسی طے کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ڈیوٹیوں کو کم کیا گیا لیکن تاجروں اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد اس سے مطمئن نہیں کیونکہ صرف ڈیوٹیوں میں کمی کافی نہیں اس کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی بھی ضرورت ہے اور اس میں مختلف سیکٹر پر الگ الگ غور ہوگا۔ جن میں انجینئرنگ ، کیمیکل ، فارماسوٹیکل اور آئرن شیٹ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کامرس نے ٹیرف ریشنلائزیشن کی ذمہ داری نیشنل ٹیرف کمشن کو سونپی ہے۔ کمشن کے مطابق اس کو یہ کام مکمل کرنے کیلئے چھ سے آٹھ ہفتے درکار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سلسلہ میں بزنس کمیونٹی سے مشاورت بھی ضروری ہے۔ ٹیرف ریشنلائزیشن کے بارے میں عبدالرزاق دائود نے کہا کہ اس کو دو مرحلو ں میں مکمل کیا جائے گا ۔ فوری نوعیت کے مسئلوں کو چند ہفتوں میں حل کیا جائے گا جبکہ لانگ ٹرم منصوبہ کے تحت ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے بتایا کہ سینئر نائب صدر ثاقب مجید سوموار کو ہونے والی میٹنگ میں فیصل آباد چیمبر کی نمائندگی کریں گے۔اس موقع پر ملک کے مختلف چیمبرز کے علاوہ فیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثاقب مجید اور سابق صدر سید ضیاء علمدار حسین نے بھی شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...