تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے کچھ نہیں ملے گا: گورنر

Aug 08, 2020

لاہور ( نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور ایم این اے فیض اللہ کموکا کی ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت پار لیمنٹ کے اندر باہر مضبوط ہے، اپوزیشن کے کسی پر یشر میں آنیوالے نہیں۔گور نر پنجاب سے گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے مختلف اضلا ع سے آنیوالے وفودنے ملاقاتیں کیں جس میں سیاسی اور حکومتی امور کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں اورملک وقوم کو مضبو ط کر رہے ہیں، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ عوام کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  اْنہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ لازم ہو چکا ہے۔گور نر نے کہا کہ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر غور لانا سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے پاکستان سفارتی سمیت ہر محاذ پر کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے بھارت نے نازی سیاست اور پیلٹ گن کا استعمال اسرائیل سے سیکھاہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل اور ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی کے سابق چیئرمین مائیکل میک کال کاکشمیر میں غیر قانونی زیر تسلط وادی میں پابندیوں کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو خط لکھنا خوش آئند ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی کشمیر میں بھارت سے غیر قانون محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارتی افواج کے کشمیر یوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف بھر پور آواز بلند کر یں اور بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کروائے۔

مزیدخبریں