پی ٹی آئی ارکان  اسمبلی غضنفر چھینہ‘ ملک کرامت‘ انصر مجید کی نیب طلبی

Aug 08, 2020

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی غضنفر عباس چھینہ، ملک کرامت اور انصر مجید نیازی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی غضنفر عباس چھینہ اور ملک کرامت کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ملک کرامت کو 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ نیب لاہور نے تحریک انصاف کے وزیر انصر مجید نیازی کو بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیر لیبر کو 19 اگست کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انصر مجید نیازی کے خلاف غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ اور تقرریو?ں کا الزام ہے۔

مزیدخبریں