لاہور( خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔ قادیانیوں کو مسلمان کا سٹیٹس نہیں دیا جا سکتا۔ اقوام متحدہ اور امریکہ پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔حکمران عوام کو اب تک ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت سے نظام نہیں چل رہا، پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اسلام کا معاشی نظام نافذ کرنا ہوگا۔ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر آئینی جارحیت اور کشمیریوں کے قتل عام سے بھارت کا غیر قانونی و ناجائز قبضہ کبھی بھی جائز یا قانونی نہیں بن سکتا۔کشمیریوں کو غلام بنانے کے لیے ہندوستان نئی قانون سازیاں کر رہا ہے۔ بھارتی حکمران اپنی عدلیہ کو کشمیریوں ہی نہیں بلکہ مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
ملک کو مفاداتی یالبرل نہیں نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے:ـعبدالغفارروپڑی
Aug 08, 2020