لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ سیاسی وانتظامی سوجھ بوجھ سے عاری حکمران بوجھ ہیں۔اگرحکمران بھی ہرایشوپر سیاست یاپوائنٹ سکورنگ کریں گے توپھرعوام کی خدمت اوران کامعیارزندگی بلند کون کرے گا۔پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی والے اپنی ناکامی کاملبہ ایک دوسرے پرڈالنا بندکریں اوردونوں پارٹیاں فوری طورپراقتدار چھوڑدیں۔ پاکستان کے داخلی معاملات میں بہتری کی بجائے دن بدن ابتری ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔اپنے حال سے پریشان اور مستقبل بارے مایوس لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں ،اب کیا ہوگا۔