لاڑکانہ ،سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق 

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) جیکب آباد ضلع کی تحصیل گڑھی خیرو کے گاؤں شفیع محمد بروہی میں سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل پر جیکب آباد کورٹ جانے والے 28 سالا نوجوان علی مردان لاشاری کو شدید زخمی کردیا جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم دوران علاج نوجوان دم توڑگیا، اس موقع پر مقتول نوجوان کے بھائی زاہد لاشاری نے بتایا کہ جمالی برادری کے بااثروں نے 8 ماہ قبل بھائی پر سیاہ کاری کا جھوٹہ الزام لگاکر ہمارے گھر پر بھی حملہ کیا جس کے بعد بھائی نے بااثروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ آج اس مقدمے کی سماعت کے لیے بھائی موٹرسائیکل پر جیکب آباد عدالت جارہے تھے کہ راستے میں جمالی برادری کے مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

ای پیپر دی نیشن