لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نظر انداز کردہ نظریاتی ورکرز کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ گزشتہ 38 دنوں سے تحریک کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد کے بعد لاڑکانہ ڈویزنل ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے جناح باغ چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا حلیم عادل شیخ اور سیف اللہ ابڑو کا پتلا جلایا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد علی رند، سردار سکندر علی لاشاری، نزرالدین میو، فضاء شیخ، سائیت سہرانی، ڈاکٹر زاہد ہلیو، طارق رند، فرحان دیدڑ و دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25سالوں سے پاکستان تحریک انصاف سے ہم سچائی ایمانداری اور بغیر کسی لالچ سے چلتے آرہے ہیں مگر اب جب ورکروں کی محنت اور بے لوس جدوجھد سے پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں حکمرانی قائم کی ھے تو سندھ پر مفاد پرست ڈولا مسلط کر کے انہیں گورنر شپ سمیت پارٹی کی باگ ڈور دے کر نظریاتی ٹائیگرز کا استحصال اور نظر انداز کر دیا گیا ہے، رہنماؤں نے مزید کہا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ پارٹی کو سندھ کے اندر مضبوط فعل بنانے کے بجائے وہ صرف اپنا اولو سیدھا کرنے میں مصروف ہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور حلیم عادل شیخ کے ارد گرد صرف مافیہ ھے اگر ان کے پاس کوئی پی ٹی آئی کا مخلص ورکر ھے تو اس کو منظر عام پر لا یا جائے ہم پاکستان تحریک انصاف میں نظریاتی مخلص ورکروں کی عزت مجروح ہونے نہیں دیں گے ۔