ہالانی ٹریفک حادثے میں  متعددافرادزخمی ہوئے

ہالانی(نوائے وقت)ٹریفک حادثہ میں کار تباہ ، سوار محفوظ، پولیس کے مطابق ہالانی بس اسٹاپ پرکار اور ویگن میں تصادم کے نتیجہ میں کار تباہ ہوگئی تاہم کار افراد اور ویگن کے مسافر قدرتی پر محفوظ رہے، کچھ افراد کو معمولی چوٹیں لگیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد بعد فارغ کردیاجبکہ موٹرسائیکل حادثہ میں زخمی ہیڈ کانسٹیبل مختیار علی لاشاری، تسلیم جروار کو سول اسپتال نوشہروفیروز میں داخل کرایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اسپتال میں مذکورہ محکمہ اور ڈاکٹر میں تلخ کلامی بھی ہوئی ہے محکمہ اینٹی کرپشن(انسداد بدعنوانی) نوشہروفیروز کے سرکل آفیسرقاضی شرف الدین نے ملازمین کا ٹھیک سے علاج نہ کرانے، ادویات کی عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے سول اسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن