لاہور میں مدفون مشاہیر کشمیر

لاہور میں مدفون مشاہیر کشمیر ایک معلوماتی کتاب ہے جس میں مصنف عتیق الرحمن نے نہایت عرق ریزی سے کشمیر سے تعلق رکھنے والے 263 شخصیات کا تذکرہ کیا ہے جو لاہور میں آسودہ خاک ہیں۔ کتاب میں جن افراد کا ذکر کیا گیا ہے‘ ان میں سے بہت سے غیر معروف ہیں۔   مگر مصنف نے انہیں بھی مشاہیر میں شامل کیا ہے۔ تحقیقاتی تصنیف ایک مشکل اور صبر آزما کام ہے۔ لوگ اس میدان میں قدم رکھنے سے گھبراتے ہیں۔  عتیق الرحمن صاحب نے اس وادی پُرخار میں قدم رکھا ہے۔ امید ہے وہ آئندہ مزید تحقیق کرکے اپنی اس کتاب کو مفصل بنائیں گے اور بہتر انداز میں پیش کریں گے۔  اس کتاب کی وجہ سے نئی نسل کو کم از کم یہ معلوم ہوگا کہ لاہور کے قبرستانوں میں کون کون سے مشاہیر کشمیر ابدی نیند سورہے ہیں۔ مطالعہ کیلئے یہ ایک اچھی کتاب ہے۔ جس کی صحت املا مزید بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ اس موضوع پر اور بھی بہت کتب دستیاب ہیں۔ مصنف ان کے مطالعہ سے اپنی کتاب کو مزید معلوماتی بنا سکتے ہیں۔ 336 صفحات کی یہ کتاب جس کی قیمت 500 روپے ہے۔ مکتبہ اردو ادب ایوان علم پلازہ اردو بازار لاہور سے مل سکتی ہے۔ فون نمبر برائے رابطہ : 0300-4313741۔ (تبصرہ: جی این بھٹ)

ای پیپر دی نیشن