ملتان (سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا ہے کہ پاکستان باہمی ہوم سیریز اپنے ہی ملک میں کھیلے گا، سال 2022 ء میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں لگتا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری ہوم سیریزاب کبھی نیوٹرل مقام پرنہیں ہو گی، اب ہم اپنے ہوم میچزپاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے، پاکستان کا دورہ کرنیوالی ٹیموں کو سربراہ ملک جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کوشیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، مجھے دورہ نہ کرنے کا کوئی جواز دکھائی نہیں دیتا۔
ہوم سیریز اب کبھی نیوٹرل مقام پرنہیں ہوگی، چیئرمین پی سی بی
Aug 08, 2020