بھارتی سہولت کار پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دیتے ہیں: منیر اکرم 

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی مباحثے میں شرکت کی۔ منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا۔ پاکستان کا دہشت گردی ختم کرنے کا عزم واضح ہے۔ کراچی سٹاک ایکسچینج میں حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کا کام تھا۔ پڑوس میں چھپے بھارتی سہولت کار پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دیتے ہیں۔ کرائے کی دہشتگرد تنظیمیں تیسرے ملک کی سرپرستی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ بھارتی دہشتگرد کی سرپرستی کی مثال کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے۔ بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو دہشتگردی کا بڑا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ اجتماعی اور عالمی کوششوں سے دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ دہشتگرد تنظیمیں اپنے باہر کے اڈوں کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...