سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین سید علی گیلانی کے فر زند نسیم گیلانی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کمزور ہیں لیکن سر ما کے مقابلے میں انکی صحت اچھی ہے ۔ ایک بیان میںنسیم گیلانی نے ان افواہوں کو یکسر مسترد کیا ،جن میں کہا گیا تھا کہ بزرگ رہنما کورونا میں مبتلا ہیں ۔ نسیم گیلانی نے بتایا کہ چند شر پسندبے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جس پر وہ بھی حیران وپریشان ہیں ۔انہوں نے ان افواہوں کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیںان افواہوںکے پیچھے کون سے محرکات کار فر ما ہیں ۔انہوں نے کہا میرے والد کمزور ہیں لیکن سر ما کے مقابلے میں انکی صحت اچھی ہے ۔