جہاز کی آمدن ٹیکس فری، فریٹ چارجز پاکستانی کرنسی میں لئے جائینگے: علی زیدی

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندر گاہوں سے ہوتی ہے، ماضی میں میری ٹائم سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا، بندرگاہ پر پہلے جہاز لگانے کیلئے کرپشن کی جاتی تھی جس کا خاتمہ کر دیا۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا جہاز کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، فریٹ چارجز پاکستانی کرنسی میں وصول ہوں گے، سٹیٹ بینک نے شپنگ لانگ ٹرم سہولت کاری کی اجازت دے دی، شپنگ کو اسٹریٹجک انڈسٹری قرار دیا ہے۔پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا، غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے، پاکستان میں رجسٹر جہاز کو لنگر انداز ہونے کیلئے ترجیح دی جائے گی، نجی شعبے کیلئے جی آر ٹی 25 فیصد کم رکھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...