مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ 219 پر آئوٹ ‘ پاکستان  کی مجموعی برتری 244رنز‘ 2وکٹیں باقی 

Aug 08, 2020

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 219 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کو 107رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ مانچسٹر میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس نے دوسری اننگز میں 8وکٹوں پر 137رنز بناکر مجموعی طور پر 244رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ 2وکٹیں باقی ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے اولی پوپ 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ برنس چار‘ سبلی آٹھ ‘ جوروٹ چودہ ‘ بین سٹوکس صفر‘ جوز بٹلر اڑتیس‘ کرس ووکس انیس‘ ڈوم بیس ایک‘جوفرا آرچر سولہ‘ جیمز اینڈرسن سات رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ سٹورٹ براڈ انتیس رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ یاسر شاہ نے چار‘ محمد عباس اور شاداب خان نے دو دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان  کی دوسری اننگز میں کارکردگی ناقص رہی۔ شان مسعود صفر‘ عابد علی بیس‘ اظہر علی اٹھارہ ‘ بابر اعظم پانچ‘ اسد شفیق انتیس‘ محمد رضوان ستائیس‘ شاداب خان پندرہ‘ شاہین آفریدی دو رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ یاسر شاہ بارہ اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔ سٹورٹ براڈ‘ کرس ووکس‘ بین سٹوکس نے دو دو جبکہ ڈوم بیس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 326رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں