دو فوجی افسروں کیخلاف نیب میں کوئی کیس نہیں‘ سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی جا رہی ہے: وضاحتی بیان

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے دو سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔ اس لئے پلی بارگین کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ دو سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف سوشل میڈیا پر مالی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے مذموم مہم چلائی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف نیب  میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...