کراچی(نیٹ نیوز) مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب کا نوٹس ملنے کا علم نہیں، تاہم کسی بھی صوبے کے چیف ایگزیٹو کو نیب میں بلانا مناسب نہیں ہے۔کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کو چاہیے تھا کہ وہ خود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پاس جا کر ان سے سوال جواب کرتے۔یہ بات انہوں نے بارش کے دوران شہر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کاروبار کھولنے کے حوالے سے ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں کاروبار کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔ کرونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے لیکن ٹیسٹنگ کم ہو گئی ہے۔