اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے ان کی جماعت کی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے کرونا کے خلاف حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معاشی استحکام کے حصول اور معیشت کو متحریک کرنے پر خصوصی زور دیا۔ سری لنکن ہم منصب نے کرونا اور سیاحت پر اس کے منفی اثرات پر بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کا سری لنکن ہم منصب کو فون‘ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
Aug 08, 2020