ملتان( لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر بھکاری بچوں کے خلاف آگاہی مہم، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ٹیم نے شہر کی مختلف مارکیٹس چوراہوں پر بچوں سے بھیک منگوانے کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی اور پمفلٹس تقسیم کیے۔ آگاہی مہم ماہ اگست میں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ آگاہی مہم کا مقصد لوگوں میں بچوں سے بھیک منگوانے کی روک تھام کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے۔ مہم کے دوران بھیک مانگنے والے بچوں اور دیگر بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کی گئی اور وارننگ دی گئی، تاکہ شہر کی مصروف مارکیٹوں اور چوراہوں کو پیشہ ور بھکاری بچوں سے پاک کیا جا سکے۔
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ٹیم کی آگاہی مہم‘ بچوں سے بھیک منگوانے کی روک تھام کیلئے پمفلٹس تقسیم
Aug 08, 2020