شفیق آباد میں گلے پر ڈور پھرنے سے 4سالہ بچہ جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقہ میں قاتل ڈور نے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی ہے۔ شفیق آباد مالی پورہ میں چار سالہ بچہ علی اصغر اپنے والد محمد آصف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے خون کا فوارہ ابل پڑا اور بچہ تڑپ تڑپ کرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی باپ  کے ہاتھوں میں ہلاکت پر اس کے والد محمد آصف کو  غشی کے دورے پڑنے لگے۔ بچے کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور ماں صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...